سپریم کورٹ کی تذلیل کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔ نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

لاہور : (جیو ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو روٹی، کپڑا اور مکان نہیں ملتا یہ صرف ووٹ حاصل کرنے کے لیے نعرے لگائے جاتے ہیں۔

لاہور میں مزدوروں کو فلیٹوں کی چابیاں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ سے لڑ رہی ہے تو احتجاج کرنا ہمارا حق ہے۔ گیلانی صاحب یہ صرف آپ کا نہیں،18 کروڑ عوام کا پاکستان ہے۔ ہم نے 4 سال میں بہت کچھ برداشت کیا۔ انہوں نے کہا کہ مزدور کی اجرت 9 ہزار نہیں 20 ہونی چاہیئے۔ سپریم کورٹ کو کسی کے ہاتھوں ذلیل نہیں ہونے دیں گے۔