سپورٹس فیسٹول تحصیل کھاریاں کے ہاکی، فٹبال کے سیمی فائنل مقابلوں کا انعقاد

گجرات:وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب بھر میں منعقد ہونے والے سپورٹس فیسٹول کے سلسلہ میں تحصیل کھاریاں کے ہاکی اور فٹبال کے سیمی فائنل مقابلوں کا انعقاد حاجی اصغر سٹیڈیم لالہ موسیٰ میں ہوا ، چیف آفیسر بلدیہ لالہ موسیٰ کی نگرانی منعقد ہونیوالے سیمی فائنل مقابلوں میں شاہد فٹبال کلب لالہ موسیٰ اور ہاکی کلب بوریانوالی نے اپنے اپنے میچ جیت کر فائنل کے لئے کوالی فائی کر لیا جو جلد کھاریاں میں منعقد ہونگے ۔