سچن کی سنچری بھارت کے کام نہ آئی، بنگلہ دیش کامیاب

bangladesh

bangladesh

ایشیا کپ: (جیو ڈیسک) سچن ٹنڈولکر کی سوویں سنچری بھی عالمی چیمپین بھارت کو ایشیا کپ میں بنگہ دیش کے خلاف اھم میچ نہ جتوا سکی۔ بنگلہ دیش دو سو نوے رنزکا ہدف بناکر فائنل کی دوڑ میں شامل ھو گئی۔

سچن ٹنڈولکر نے بھارت کے دو سو نواسی رنز پانچ وکٹ کے اسکور میں ایک سو چودہ رنزبنائے۔ یہ بین الاقوامی کرکٹ میں ٹنڈولکر کی سوویں سنچری تھی اور پوری دنیا خصوصا بھارت میں اس اعزاز کی دھوم مچ گئی لیکن بنگلہ دیش کے بیٹسمینوں نے اس جشن کو گہنا دیا۔ بنگلہ دیش نے مطلوبہ اسکور آخری اوور کی دوسری گیند پر بنا کر بھارت کے خلاف چوبیس ون ڈے میچوں میں تیسری کامیابی حاصل کی۔ اس طرح چار پوائنٹس کے ساتھ بنگہ دیش بھی فائنل کی دوڑ میں شامل ھوگئی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے اوپنر تمیم اقبال نے ستر، ناصر حسین نے چون، جوھر الاسلام نے تریپن اور کپتان مشفق الرحیم نے صرف پچید گیندوں پر چھیالیس رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیا۔ اتوار کو ایشیا کپ کا اھم میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائیگا۔