سید منور حسن کی طلال بگٹی سے ملاقات

Munawar Hassan Talal Bugti

Munawar Hassan Talal Bugti

جماعت اسلامی کے سربراہ سید منور حسن نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پانچواں فوجی اپریشن جاری ہے بلوچستان میں پانی سر سے گزر چکا ہے حالات بہتر کرنا ہوں گے۔ جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ طلال بگٹی سے ملاقات کے بعد ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے سید منور حسن نے کہا کہ جماعت اسلامی بلوچستان میں ہونے والے اپریشن کی مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ حالات کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

سید منور حسن نے کہا کہ جماعت اسلامی اسی ہفتے بلوچستان کے مسلے پر آل پارٹیز کانفرنس بلا رہی ہے جس کا مقصد بلوچستان کے مسائل کو اجاگر کرنا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کینیڈا اور لندن کے شہری دھمکیاں دے کر نظام تبدیل کرانا چاہ رہے ہیں یہ سب اسٹیبلشمنٹ کی مدد کے بغیر ممکن نہیں ، انہوں نے کہا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کو خبردار کرتے ہیں کہ انتخابات کے علاوہ کوئی نظام لانے کی کوشش کی گئی تو عوام اسے مسترد کر دیں گے۔

جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ طلال بگٹی نے کہا کہ اواران پنجگور اور گوادر کے علاقوں میں لال مسجد کے طرز کا اپریشن اب بھی جاری ہے اور حالات کو مزید بگاڑا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام اور جمہوریت کی بقا کے لیے وہ محب وطن سیاسی جماعتوں سے رابطے کر رہے ہیں تاکہ انتخابات میں نیا اتحاد بنا کر ملک لوٹنے والی قوتوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔