سیف علی خان اور کرینہ کپور کی نئی فلم ایجنٹ ونود جمعہ کو ریلیز ہوگی

Agent Vinod

Agent Vinod

ممبئی : (جیو ڈیسک) کافی عرصے سے خبروں کا موضوع رہنے والی فلم ایجنٹ ونود آخر کار جمعہ کور یلیز ہونے جارہی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں سیف علی خان ، کرینہ کپور ، رام کپور اور ماضی کے نامور ولن پریم چوپڑا شامل ہیں۔

سیف علی خان اور کرینہ کپور کی ذاتی زندگی کو بھی اس فلم کی ریلیز سے جوڑا جارہا تھا۔اپنے رول کے حوالے سے سیف کا کہنا ہے کہ فلم میں ان کا کریکٹر بہت ڈیمانڈنگ ہے ۔اس رول کے لئے انہوں نے بہت محنت کی ہے۔ سیف علی خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہوں نے جس انداز میں نئی دہلی کو پکچرائز کیا ہے اس پر انہیں فخر کے ساتھ خوشی بھی ہے۔

فلم ایجنٹ ونود کے ڈائریکٹر شری رام راگھون ہیں ۔سیف اس فلم سے پہلے سال 2004 میں بننے والی فلم ایک حسینہ تھی میں بھی راگھون کے ساتھ کام کرچکے ہیں ۔فلم سے ان دونوں کو ہی نہیں کرینہ کپور کو بھی بہت سی امیدیں ہیں۔