سینیٹ میں حکمران اتحاد کو دو تہائی اکثریت حاصل

senate

senate

اسلام آباد :(جیو ڈیسک) حالیہ انتخابات کے بعد سینیٹ میں حکمران اتحا د کو دو تہائی اکثریت حاصل ہو گئی ہے ۔ ایک سو چار کے ایوان میں حکمران اتحاد کے پاس اس وقت ستر ارکان کی واضح اکثریت موجود ہے ۔پیپلز پارٹی کو اے این پی، ایم کیو ایم اور ق لیگ کی حمایت حاصل ہے جبکہ حکمراں اتحاد آ زاد ارکان کے بغیر بھی ایوان میں واضح اکثریت کے ساتھ سامنے آ یا ہے۔ حالیہ نتائج کے بعد سینیٹ میں نواز لیگ اپوزیشن لیڈر کے لئے بڑی اپوزیشن جماعت بن گئی ہے۔ جس سے اپوزیشن لیڈر عبدالغفور حیدری کے عہدے کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

بارہ مارچ کو سینیٹ اجلاس میں موجودہ ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کی ریٹائرمنٹ کے باعث نئے ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق چیئر مین سینیٹ فاروق ایچ نائیک کی تبدیلی کا امکان بھی ہے۔