سیکیورٹی فورسز نے تحریک طالبان کے اسلحہ کے بڑا ذخیرہ قبضہ میں لے لیا

Taliban weapons

Taliban weapons

لنڈی کوتل(جیویسک)سیکورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کے علاقے لنڈی کوتل میں تحریک طالبان کے اسلحے کے بڑے ذخیرے پر قبضہ کر لیا ہے ۔

لنڈی کوتل میں چھپایا گیا اسلحہ سرحد پار سے دہشت گردی کیلئے لایا گیا تھا۔ فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 40 ایم ایم راکٹ لانچر کے 44 ، 82 ایم ایم راکٹ لانچر کے 20 گولے 35 لائٹ مشین گنز 13 ہیوی مشین گنز ، 5 مارٹر، سیون /ایٹ ایم ایم کی تیس بندوقیں،دو طیارہ شکن توپیں اور مختلف سائز کی 62000 گولیاں برآمد کرلیں۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق ان میں کچھ اسلحہ زمین کے اندر چھپایا گیا تھا جو کامیاب آپریشن کے بعدبرآمد کرلیا گیا۔