پنجاب اسمبلی میں صوبوں سے متعلق کمیشن کیخلاف قرار داد منظور

Punjab Assembly

Punjab Assembly

پنجاب اسمبلی (جیوڈیسک)پنجاب اسمبلی کا اجلاس تیسرے روز بھی اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی کی نذر رہا۔ اپوزیشن کے شورشرابے کے دوران پنجاب حکومت نے نئے صوبوں کے متعلق کمیشن کو مسترد کرنے کی قرارداد منظور کرلی ۔

اپوزیشن نے نئے صوبوں سے متعلق بنائے گئے پارلیمانی کمیشن میں نمائندے نہ بھجوانے پر خوب ہنگامہ کیا۔ ڈیسک بجائے، نعرے لگائے۔ سپیکر کا گھیراؤ کیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ ڈالیں۔ آج بھی اپوزیشن ارکان نے ایوان میں اپنا رنگ جمانے کی کوشش کی لیکن حکومت نے نئے صوبوں کے پارلیمانی کمیشن کو مسترد کرنے کی قرارداد منظور کرالی اور سپیکر نے اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دیا۔