شامی بحران : 1.5بلین امریکی ڈالرز کی امداد کا وعدہ

Syrian Crisis

Syrian Crisis

نیویارک(جیوڈیسک) نیویارک عالمی برادری کی طرف سے شامی بحران سے متاثر افراد کی مدد کے لیے 1.5 بلین امریکی ڈالرز کی امداد کا وعدہ کیا گیا ہے۔ کویت میں ہونے والی اقوام متحدہ کی سربراہی میں خصوصی کانفرنس کے موقع پر یہ اعلان کیا گیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اس موقع پر کہا کہ شامی حکومت اور باغیوں کو یہ بحران ختم کرنا ہوگا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا: لگتا ہے کہ فریقین اس مسئلے کے فوجی حل پر یقین رکھتے ہیں۔ اس مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ اسے سیاسی طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔ کانفرنس میں چین ، امریکا ، فرانس، جرمنی ، برطانیہ اور روس سمیت  53 ممالک نے شرکت کی۔