میکسکو: تیل کمپنی کے ہیڈ کوارٹر میں دھماکہ، 14 افرادہلاک، 80 زخمی

Mexico Blast

Mexico Blast

میکسکو(جیوڈیسک)میکسکو کے دارالحکومت میں تیل کمپنی کے ہیڈ کوارٹر میں دھماکے سے14 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہو گئے۔میکسکو سٹی میں پیمیکس تیل کمپنی کے ہیڈ کوارٹر کی عمارت میں دھماکے سے 14 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہو گئے۔

دھماکہ عمارت کے گراونڈ فلور پر ہوا۔ دھماکے کے بعد عمارت کو خالی کروا کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ دھماکے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔ پیمیکس دنیا کی چوتھی بڑی تیل پیدا کرنے والی کمپنی ہے جو ایک دن میں دو اعشاریہ پانچ ملین بیرل تیل نکالتی ہے۔