شام : دوما شہر میں فوج اور باغیوں میں شدید لڑائی جاری

syria clashes

syria clashes

شام (جیوڈیسک)شام کے شہر دوما میں فوج اور باغیوں میں شدید لڑائی جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز باغیوں کے ٹھکانوں کو ٹینکوں سے نشانہ بنا رہی ہیں۔

دوما میں سیکیورٹی فورسز کی بمباری سے متعدد افراد کی ہلاکتوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ صوبہ الیپو میں بھی لڑائی جاری ہے۔ شامی باغیوں نے اغوا کیے گئے لبنانی شہری کو رہا کر دیا ہے۔ دوسری جانب ایرانی فوجی حکام نے کہا ہے کہ شام میں صدر بشارالاسد کی حکومت کی حمایت کرنا ان کی قومی ذمہ داری ہے۔