شام : دو روز میں125ہلاکتیں،امن منصوبے پر عملدرآمد خطرے میں

syria

syria

شام : (جیو ڈیسک)شامی فوج کی جانب سے لبنان اور ترکی میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر فائرنگ کے بعد کوفی عنان کے امن منصوبے پر آج سے عمل درآمد خطرے میں پڑ گیا ہے۔ دوسری جانب شام میں جنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد ایک سو پچیس سے تجاوز کرگئی ہے۔شام کی افواج نے ترکی اور لبنان کے سرحدی علاقوں میں پناہ لینے والے شامی باشندوں کے کیمپ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک لبنانی کیمرہ مین سمیت دو افراد ہلاک اور چھ سے زائد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب شامی فوج کی جانب سے باغیوں کیخلاف کارروائیوں میں کمی نہ آسکی۔ واشنگٹن میں وائٹ ہاس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شام کی جانب سے امن منصوبے پر عمل درآمدکے آثار نظر نہیں آرہے۔

دمشق امن منصوبے سے فرار چاہتا ہے۔ ادھر اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے مشترکہ نمائندے کوفی عنان آج ترکی پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ شامی پناگزینوں کے کیمپ کا دورہ بھی کریں گے۔