شام : فوج کی گولہ باری میں 24 شہری ہلاک

syria protest
حما : شام کے شہر حما میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کو روکنے کیلئے فوج کی گولہ باری سے چوبیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
امریکی ٹی وی کے مطابق حما کے ایک شہری نے ٹیلیفون پر بتایا کہ فوج نے علی الصبح شہر پر دھاوا بول دیا، گولہ باری اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ بھی کی۔
عینی شاہد کے مطابق اس نے ایک اسپتال میں چودہ لاشیں اور اکیاون زخمی دیکھے۔ ایک اور عینی شاہد کا کہناہے کہ اس نے بھی لاشیں اور زخمی دیکھے ہیں۔ شامی فوج نے مظاہرین کو کچلنے کیلئے ایک ماہ سے اس شہر کو گھیرے میں لیا ہوا ہے۔