چین : چاقوں کے حملے میں 7 افراد ہلاک

china
بیجنگ : چین کے صوبے سنکیانگ میں حملہ آوروں نے چاقو کے وار سے سات افراد کوہلاک اوراٹھائیس کو زخمی کردیا۔
سرکاری ٹی وی کے مطابق سنکیانگ کے شہر کاشغر میں حملہ آورں نے ایک ٹرک کو اغوا کرنے کے بعد اس کے ڈرائیورکو ہلاک کردیا۔ اس کے بعد حملہ آوروں نے قریب کھڑے لوگوں پر چاقو کے وار سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہوئے حکام کے مطابق ایک حملہ کو آورکو ہلاک اوردوسرے کوگرفتارکرلیا گیا۔