شام میں الجزیرہ ٹیلی ویژن کا رپورٹر قتل

Syria Reporter Murder

Syria Reporter Murder

شام (جیوڈیسک) ایک مسلح شخص نے گزشتہ روز شام کے جنوبی صوبہ دارا میں الجزیرہ ٹیلی ویژن کے رپورٹر محمد ہورانی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

بین العرب نیوز چینل نے کہا کہ حکومتی فوجی نے دارا صوبے کے شہر بصرا الحریر میں محمد ہورانی کو فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا ، وہ وہاں جھڑپوں کی کوریج کر رہے تھے۔