شام میں بڑھتی تشدد کی کارروائیاں افسوسناک ہیں،جنرل بابکرگے

Syria violence

Syria violence

شام (جیوڈیسک) نیویارک شام میں اقوام متحدہ کے جائزہ مشن کے عارضی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل بابکرگے نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی تشدد کی کارروائیاں نہایت افسوسناک ہیں، فریقین باہمی لڑائی کے دوران عام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں ۔

اپنے ایک بیان میں بابکرگے کا کہنا تھا کہ شام میں تشدد کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں سے وہ بہت رنجیدہ ہیں خصوصا سرکاری فوجوں اورمخالفین کے درمیان محصور شہر الیپو کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔ انہوں نے فریقین سے اپیل کی کہ وہ عالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے گولہ باری اور دیگر بھاری ہتھیاروں کے استعمال کے دوران عام آدمی کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔