شام میں تشدد بند کیا جائے، بان کی مون، کوفی عنان کی ملاقات

ban ki moon Annan

ban ki moon Annan

نیویارک:(جیو ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ شام میں پرتشدد کارروائیوں کا پرامن حل نکالا جانا چاہئے۔ نیویارک میں اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے مشترکہ ایلچی کوفی عنان سے ملاقات کے دوران بان کی مون نے کہاکہ بشارالاسد کی حکومت پرتشدد کارروائیاں بند کرے اور شام کے حکمران مسئلے کا پرامن حل تلاش کریں۔

کوفی عنان نے اس موقع پر کہا کہ اقوام متحدہ اور عرب لیگ کو شام کے معاملے کا پرامن حل تلاش کرنا ہوگاجو ایک مشکل ٹاسک ہے۔ شام میں پرتشدد کارروائیوں کے دوران مزید پندرہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔