شمالی کوریا کے فیصلے کا محتاط خیرمقدم

white house

white house

امریکہ :(جیو ڈیسک) امریکہ اور چین نے شمالی کوریا کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے جس کے مطابق وہ یورینیم کی افزودگی اور دور مار کرنے والے میزائلوں کے ٹیسٹ معطل کرنے پر تیار ہو گیا ہے۔امریکی وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنے نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کا فیصلہ جزیرہ نما کوریا میں جوہری عدم پھیلا کی طرف ایک مثبت قدم ہے۔دوسری جانب چین کی وزارتِ خارجہ نے بھی شمالی کوریا کے فیصلے کا خیرمقدم کیا جبکہ جاپان نے اس پیش رفت قرار دیا ہے۔