شام میں خونریزی ، فورسز کی گولہ باری،63 افراد ہلاک

Syrian forces

Syrian forces

شام : (جیو ڈیسک) شام میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں، گذشتہ روز شامی فورسز کی گولہ باری اور فائرنگ کے نتیجے میں ملک کے مختلف حصوں میں تریسٹھ شہری ہلاک ہو گئے۔ سرکاری فورسز نے دعوی کیا کہ ہلاک ہونے والوں کا تعلق باغیوں سے ہے، جبکہ دوسری جانب شام انقلابی کمیشن کے سرگرم کارکنوں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ فورسز گورا آلشایہ اور القرابیس نامی علاقوں میں میزائل فائر کر کے شہریوں کا قتل عام کر رہی ہے۔

سرکاری فوج نے کریک ڈاؤ ن کے دوران ڈیرا کے متعدد شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے، حکومت مخالف انقلابی کارکنوں نے مزید الزام عائد کیا ہے کہ فورسز کی گولہ باری کے نتیجے میں حما کے ال لتمانا ٹاؤ ن میں صبح سے جاری شیلنگ کے نتیجے میں متعدد شہری ہلاک اور زخمی ہوگئے جبکہ السوئیدا میں سو سے زائد مظاہرین پر سرکاری فورسز کی فائرنگ سے درجنوں مظاہرین زخمی اور متعدد گرفتار کر لیے گئے۔