شام میں مزید28 افراد ہلاک

syria

syria

عرب لیگ کی دی گئی مہلت ختم ۔۔ مگر شام میں تشدد ختم نہیں ہوا، سرکاری فوج کے تازہ کریک ڈان میں اٹھائیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں، امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کہتی ہیں کہ دمشق میں خانہ جنگی ہوسکتی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیموں اور جمہوریت پسندوں کا کہنا ہے کہ حمص میں سرکاری فوج کی تازہ کارروائی میں چودہ افراد ہلاک اور متعدد کو زخمی ہوگئے۔ ادھر دیگر شہروں میں کریک ڈاون کے دوران بارہ سویلین ہلاک ہوگئے۔ سرکاری فوج سے ایک اور جھڑپ میں دو منحرف فوجی بھی مارے گئے۔
عرب لیگ نے شام کے صدر بشارالاسد کا مہلت دی تھی کہ شورش زدہ علاقوں سے ہفتے کے روز تک فوج بلا لے جائے۔ اور جمہوریت پسندوں کے خلاف کارروائی بند کرتے ہوئے امن منصوبے پر عمل کیا جائے لیکن مظاہرین کے خلاف کارروائی جاری ہے اور امکان ہے کہ عرب لیگ جلد شام کے خلاف اقتصادی پابندیوں پر عمل شروع کریگی۔ رکن ممالک سے کہے گی کہ وہ دمشق سے اپنے سفیروں کو واپس بلالیں۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے ایک بیان میں کہا کہ تشدد بند نہ ہوا تو شام کے جمہوریت پسند سرکاری افواج کے خلاف اٹھ کھڑے ہونگے۔ اور شام میں خانہ جنگی کو آغاز ہوجائیگا۔ اور خدشہ ہے کہ بڑے پیمانے پر مالی اور جانی نقصان ہوگا۔ ہو سکتا ہے کہ حکمرانوں کا انجام کی بھی بھیانک ہو۔