عراق،ترکی نے ایک دوسرے کے طیاروں کیلئے فضائی حدود بند کردیں

iraq

iraq

قرضے کی واپسی کے تنازعے پر عراق اور ترکی نے ایک دوسرے کے طیاروں کیلئے فضائی حدود بند کردی ہیں، عمل درآمد آج سے شروع کیا جائے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراقی وزیر ٹرانسپورٹ کے میڈیا مشیر کریم نوری المالکی نے بغداد میں اعلان کیا کہ آج سے ترکی کا کوئی بھی طیارہ عراق کی فضائی حدود میں داخل نہیں ہوگا اور کرد علاقوں میں بھی یہی پابندی برقرار رہیگی۔
ترکی عراقی طیاروں پر پہلے سے ہی اپنی فضائی حدود بند کرچکا ہے۔ ترکی کا موقف ہے کہ عراقی تیل کمپنی لاکھوں ڈالر کی دی گئی رقم واپس نہیں کررہی۔ عراق کا کہنا ہے کہ ترکی نے عراق کیلئے فضائی حدود بند کرکے یکطرفہ اقدام کیا۔ لہذا عراق کو بھی مجبورا ایسا کرنا پڑا۔