غیر ملکی مداخلت کے سامنے نہیں جھکیں گے ، بشارلاسد

bashar ul asad

bashar ul asad

شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ وہ غیرملکی مداخلت کے سامنے نہیں جھکیں گے اور کسی بھی عالمی سازش کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔
سنڈے ٹائمز کو انٹر ویو دیتے ہوئے سیریا کے صدر بشرالاسد کا کہنا تھا کہ شہریوں پر ظلم وتشد د ان کی ریاستی پالسیوں کا حصہ نہیں ہیں۔ عوام کے خلاف فوجی کاروائی کے سوال پر صدر کا کہنا تھا کہ غلطیاں ہو جاتی ہیں لیکن یہ سب ہنگامہ آرائی لوگوں کی ہی وجہ سے ہوئی ہے ، ریاست اس کی ذمہ دار نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آٹھ سو پولیس اہلکاراورفوجی جوان جو مارے گئے ان کو مارنے والے بھی سڑکوں پر پھرنے والے دہشت گرد ہیں جو پرامن احتجاج نہیں بلکہ ریاست میں دہشت گردی پھیلا رہے ہیں اور ان سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ غیر ملکی مداخلت پر بشرالااسد کا کہنا تھا کہ غیر ملکی مداخلت کے خلاف مرتے دم تک جنگ کریں گے واضح رہے شام  پر اسد اور ان کا خآندان گزشتہ چالیس سال سے حکمرانی کر رہا ہے۔