شام میں کریک ڈان،200 سے زائد شہری ہلاک، اپوزیشن کا الزام

syria

syria

شام : (جیو ڈیسک) شام میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان خونریزی کا سلسلہ تاحال جاری ہے، مرکزی شہر حما کے ایک گاں میں شامی فوجیوں کے کریک ڈان کے دوران دو سو سے زائد شہری ہلاک کر دیے گئے۔

انسانی حقوق کی تنظیم اور اپوزیشن نے الزام عائد کیا ہے کہ شامی فوجیوں نے حما کے قریب گاں میں ٹینکوں اور گن شپ ہیلی کاپٹرز سے گولہ باری کی، شام کی انقلابی لیڈر شپ کونسل کے مطابق عینی شاہدین اور مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ ترمیش نامی گاں میں شامی فوجیوں اور شبیہا ملیشیا نے اندھا دھند شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کئی لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ کئی شہریوں کو سر میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔

اپوزیشن کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں دو سو سے زائد افراد ہلاک ہو ئے، گذشتہ سولہ ماہ کے دوران ہونیوالے پرتشدد واقعات میں یہ بدترین واقعہ ہے، شام میں گذشتہ سال مارچ سے شروع ہونے والے پرتشدد واقعات میں ایک اندزاے کے مطابق اب تک سترہ ہزار لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔