شام: پرامن مظاہرین پر تشدد، اٹلی نے سفیر واپس بلالیا

syria protest
دمشق: شام میں جمہوریت کے حق میں مظاہرہ کرنیوالوں پر حکومتی تشدد جاری ہے اور مزید تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ اٹلی نے احتجاجا شام سے اپنا سفیر واپس بلالیا۔
اٹلی یورپی یونین کا پہلا ممبر ملک ہے جس نے شام سے اپنا سفیر واپس بلالیا ہے۔ اس سے پہلے سیکورٹی کونسل نے شام پر پابندیوں سمیت دیگر اقدامات اٹھانے کا عندیہ دیا تھا، جس پر چین اور روس نے ویٹو کرنیکی دھمکی دی تھی۔
مسلسل تین ماہ تک شام حکومت کی جانب سے جمہوریت کے حق میں مظاہرہ کرنیوالوں کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے پر چین اور روس کے موقف میں لچک آئی ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ سیکورٹی کونسل کے اقدامات کی مخالفت نہیں کی جائیگی۔