شام کے دارالحکومت دمشق میں بم دھماکا، 11 افراد ہلاک، 20 زخمی

Bomb blast Damascus

Bomb blast Damascus

دمشق : (جیو ڈیسک) شام کے دارالحکومت دمشق میں بم دھماکے میں11 افراد ہلاک اور 20 کے قریب زخمی ہوگئے۔ اقوام متحدہ کے امن منصوبے اور جنگ بندی کے باوجود میدان کے علاقے میں ایک مسجد کے قریب دھماکے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ دھماکہ اقوامِ متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون کے اس بیان کے بعد ہوا ہے جس میں انہوں نے خبردار کیا تھا کہ حکومت اقوامِ متحدہ اور عرب لیگ کے حمایت یافتہ امن منصوبے کی خلاف ورزی کر رہی ہے،۔ بان کی مون نے شام سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ خصوصی ایلچی کوفی عنان کے امن منصوبے پر بغیر کسی تعطل کے عمل کرے۔ اس سے قبل جمعہ ہی کو دمشق کے صنعتی علاقے میں بھی ایک دھماکہ ہوا تھا، لیکن ابھی تک یہ نہیں پتہ چل سکا کہ اس میں کوئی ہلاک یا زخمی ہوا تھا۔