شاہد کپور کی فلم تیری میری کہانی کے ایک اور گانے کی ویڈیو ریلیز

teri meri kahani

teri meri kahani

ممبئی : (جیو ڈیسک) بھارتی فلم تیری میری کہانی کی تشہیر کے سلسلے میں اس کے ایک اور گانے کی ویڈیو جاری کی گئی ہے، جس میں اس کے ہیرو اور ہیروئن ساتھ نظر آرہے ہیں۔ شاہد کپور اور پریانکا چوپڑا کی فلم تیری میری کہانی 22 جون سے نمائش کیلئے پیش کی جائے گی جس سے قبل اس کے ایک اور گانے کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ انگریزی اور اردو زبان کے اس گانے کی ویڈیو میں فلم کے ہیرو اور ہیروئن رومانٹک موڈ میں نظر آرہے ہیں۔ موسیقار جوڑی ساجد واجد نے اس گانے کی موسیقی ترتیب دی ہے جبکہ اسے شان اور شریا گھوشال نے گایا ہے۔