شاہ رخ خان اور سلمان خان بدترین اداکار کیلئے نامزد

salman shahrukh

salman shahrukh

ممبئی : ( جیو ڈیسک) بالی ووڈ ڈان شاہ رخ خان اور باڈی گارڈ سلمان خان دوسرے سالانہ کامیڈی ایوارڈ میں بدترین اداکار کے لئے نامزد ہوگئے ہیں۔ بالی ووڈ میں کنگ خان اور سلمان خان کو کئی بار بیسٹ ایکٹرز کا ایوارڈ مل چکا ہے مگ راب کی بار بیسٹ نہیں ورسٹ ایکٹر کا ٹائم آگیا ہے۔ جس میں ٹاپ آف دی لسٹ ہیں بالی ووڈ کے وہ خانز جنھوں نے اب تک سپر ہٹ فلمیں دی ہیں۔

ورسٹ ایوارڈز میں نامزد کرنے کی وجہ سلمان خان کی فلم ریڈی میں حد سے زیادہ شرافت اور پھر بدمعاشی کا مضحکہ خیز امتزاج ہے۔ جبکہ شاہ رخ فلم ڈان میں ہر بار پریانکا چوپڑا کو ہر وقت جنگلی بلی کے علاوہ کوئی ٹائیٹل نہیں دیتے اس کے علاوہ کنگ خان کو اس بات پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے کہ ڈان کی دہشت ابھی تک بڑھی نہیں کیونکہ ڈان کا انتظار کرنے والی پولیس کی تعداد بھی زیادہ نہ ہوئی۔