شاہ رخ خان نےفرح خان کے شوہر کو تھپڑ ماردیا

shahrukh khan

shahrukh khan

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے معروف فلم و ڈانس ڈائریکٹر فرح خان کے شوہر شرش کندر کو ایک تقریب میں تھپڑ ماردیا، فرح خان نے واقعے کی تصدیق کردی ہے . بھارتی ٹی وی کے مطابق شاہ رخ خان نے گزشتہ روز سنجے دت کی پارٹی میں فرح خان کے شوہر شرش کندر کو اس وقت تھپڑ ماردیا جب انہوں نے فلم راون سے متعلق ریمارکس دیئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تلخ کلامی شرش کندر کی جانب سے راون سے متعلق ریمارکس پر ہوئی. بھارتی ٹی وی کے مطابق فرح خان نے الزام عائد کیا ہے کہ سنجے دت کی پارٹی کے دوران ان کے شوہر شرش کندر پر شاہ رخ خان اور اس کے تین گارڈز نے تشدد کیا. ن کا کہنا تھا کہ جھگڑا شاہ رخ خان نے شروع کیا۔