شاہ رخ خان کی تصاویر پر مبنی البم ریلیز

shahrukh khan

shahrukh khan

ایک برطانوی کمپنی نے شاہ رخ خان کی تصاویر پر مشتمل البم ریلیز کیا ،جس کی پہلی کاپی سپر اسٹار کو پیش کی گئی۔ اس موقع پر شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ وہ آج بہت خوش ہیں کہ دنیا کی معروف کمپنی نے ان کے لئے اوپس تیار کیا۔ اس کتابی البم کا وزن تقریبا چالیس کلو گرام ہے ،جس میں شاہ رخ خان کی نایاب تصاویر کو یک جا کیا گیا ہے۔یہ برطانوی کمپنی اس سے پہلے بھی مشہور اداکاروں اور کھلاڑیوں کے تصویری البم تیار کرچکی ہے ۔ تقریب میں پروجیکٹر پر فلم راون کے بھی گانے دکھائے گئے۔