کرینہ کپور کے دوستوں میں ایک اور خان کا اضافہ

kareena

kareena

چھوٹے نواب سیف علی خان بننے والی نئی نویلی دلہن یعنی بالی ووڈ کی بے بو گرل کرینہ کپور کے دوستوں میں ایک اور خان کا اضافہ ہوگیااور وہ آجکل ممبئی کی سڑکوں پر نظر آتی ہیں عامر خان کے بھانجے عمران خان کے ساتھ۔
ممبئی میں منعقدہ تصویری نمائش میں دونوں اسٹارز کے نظر آئے کھلے کھلے چہرے۔ کہا جارہا ہے کہ دہلی بیلی اسٹار عمران خان وہاں پہنچے کرینہ کپور کی خواہش پر دونوں اسٹارز نے تصویری نمائش کے بعد ممبئی کی خوبصورت جگہوں کی بھی خوب سیرو تفریح کی۔ کرینہ کپور کی سیف ، شاہ رخ ، عامر اور سلمان کے ساتھ کامیاب دوستی کے بعد دیکھتے ہیں، عمران خان کے ساتھ ان کی دوستی کہاں تک جاتی ہے۔