شاہ رخ خان کے بعد رنبیر کپور کو نوٹس جاری

ranbir kapoor

ranbir kapoor

راجستھان : (جیو ڈیسک) راجستھان کی عدالت نے شاہ رخ خان کے بعد رنبیر کپور کو بھی سر عام سگریٹ پینے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 26 جون کو طلب کر لیا ہے۔

رنبیر کپور یہ جوانی، ہے دیوانی کی شوٹنگ میں راجستھان میں موجود تھے۔ شوٹنگ کے دوران انہوں نے سیکشن پانچ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھلے عام سگریٹ نوشی کی۔ قانون کے مطابق عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کی کم از کم سزا چھ ماہ اور دو سو روپے جرمانہ ہے۔