ہالی ووڈ کی کوئین انجلینا جولی آج اپنی37 سالگرہ منارہی ہیں

angelina jolie

angelina jolie

لاس اینجلس: (جیو ڈیسک) اکیڈمی ایوارڈ یافتہ اداکارہ انجلینا جولی انھوں نے اپنی عملی زندگی کا آغاز ماڈلنگ سے کیا ۔ جس کے بعدکئی میوزک ویڈیوز میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ انجلینا نے اسٹوڈنٹس کے موضوعات پر اپنے بھائی کی بنائی ہوئی پانچ فلموں میں کام کیا۔ جس کے بعد انھیں ہالی ووڈ میں کام کرنیکی آفر ہوئی۔

فلم لاراکرافٹ سے ان کی مقبولیت کا دور شروع ہوا۔ انجلینا کو اب تک کئی فلمی ایوارڈز سے نوازا جاچکا ہے۔ انجلینا نے ایک شادی کی جو ناکام ہوئی اور اب ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ کے ساتھ خوشحال زندگی گزار رہی ہیں۔ پہلی شادی سے انجلیناکے دو جڑواں بچے ہیں۔اس کے علاوہ انجلینا اور بریڈ پیٹ کی ایک اور بیٹی شیلوح بھی ہے ۔جبکہ انجلینا اور بریڈ پٹ نے کمبوڈیا، ایتھیوپیا اور ویتنام سے تعلق رکھنے والے تین بچے گود لے رکھے ہیں۔

کئی ایوارڈز جیتنے والی انجلینا جولی سات سالہ تعلق اور چھ بچوں کے بعد انجلینا جولی اور بریڈپٹ نے شادی کا فیصلہ کرلیا ہے۔