شاہ فیصل ٹائون میں تجاوزات وال چاکنگ اور شاہراہوں سے بغیر اجازت آویزاں بینرز کے خاتمے کے لئے گرینڈ آپریشن کا آغاز

کراچی : ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل ٹائون کی جانب سے” نیٹ اینڈ کلین شاہ فیصل ٹائون مہم “کے ساتھ تجاوزات ،سڑکوں ،فٹ پاتھوں اور سروس روڈز پر غیر قانونی تعمیرات ،وال چاکنگ اور شاہراہوں سے بغیر اجازت آویزان بینرز کے خاتمے کے لئے گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ۔گزشتہ 3روز کے دوران شاہ فیصل ٹائون کی مختلف یونین کونسل میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران درجنوں غیر قانونی تعمیرات سمیت شاہراہوں اور سروس روڈز سے سینکڑوں تجاوزات اور شاہراہوں پر بغیر اجازت آویزاں سینکڑوں بینرز اور بورڈز اُتار لئے گئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل ٹائون میں غیر قانونی اقدام کی روک تھام ،اسٹریٹ کرائم ،دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کے حوالے سے اقدامات کے جائزے کے لئے رینجرز کے ونگ کمانڈر راجہ صابر ،ایڈمنسٹریٹر کمال مصطفی کے ہمراہ شاہ فیصل ٹائون کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر جہاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو عوام کا تعاون حاصل کرنے کی توقع ظاہر کی جاتی ہے وہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بھی فرض ہے کہ وہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اور علاقائی امن کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں اور کاوشوں کو بروئے کار لائیں دورے کے موقع پر اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے ملیر ریوریج برج کے ساتھ ریسکیو سینٹر میں رینجرز چوکی تعمیر کرنے اور عوامی تحفظ کے حوالے سے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل ٹائون میں ماہ محرم الحرام کے دوران اور دیگر مواقعوں پر قیام کے امن کے حوالے سے رینجرز سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار کو سراہتے ہوئے شاہ فیصل ٹائون میں قیام امن اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کے حوالے سے اقدامات میں رینجرز کے ونگ کمانڈر راجہ صابر کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا۔

اس موقع پر رینجرز کے افسران نے شاہ فیصل ٹائون میں قیام امن کے حوالے سے اقدامات میں تعاون پر اراکین اسمبلی اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

Raja Sabir Shah Faisal Town

Raja Sabir Shah Faisal Town