سندھ میں خسرے کی وباء، ہلاکتیں241 ہوگئیں

Children Died Measles

Children Died Measles

سندھ(جیوڈیسک)خسرے کا موذی مرض بدستور عذاب بنا ہوا ہے۔ سندھ میں میں اس مرض سے جاں بحق بچوں کی تعداد دو سو اکتالیس ہو گئی ہے۔

خسرہ سے مرنے والے بچوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ ضلع کشمور سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ، جہاں تنگوانی کے علاقے میں مزید دو بچے خسرہ کا شکار بن بیٹھے۔ صرف کشمور میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد ایک سو بارہ ہو گئی۔ سکھر میں بھی چار بچے خسرہ کی بھینٹ چڑھ گئے۔ جیکب آباد ،خیر پور دادو، اور کندھ کوٹ میں خسرے سے بچے جاں بحق ہو رہے ہیں۔

کراچی میں بھی پندرہ بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق خسرے سے بچاو کی ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔ اب تک پونے چار لاکھ سے زائد بچوں کو وبائی مرض سے بچا کے ٹیکے لگا ئے جا چکے ہیں۔