شاہ فیصل ٹائون میں شاہراہوں سروس روڈز اور فٹ پاتھوں پر سے سینکڑوں تجاوزات اور درجنوں غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ

کراچی : شاہ فیصل ٹائون میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران سینکڑوں تجاوزات اور درجنوں غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ ،ٹریفک کی روانی، کشادہ سڑکوں اورفٹ پاتھوں کی تعمیراتی کاموں میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے عوامی شکایات پر ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل ٹائون کی احکامات پر عمل کرتے ہوئے محکمہ ریگولیشن اور انسداد تجاوزات سیل نے شاہ فیصل ٹائون کی مختلف یونین کونسل میں جاری ترقیاتی کاموں اور عوامی سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹ تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا خاتمے کے ساتھ شاہ فیصل ٹائون کی تمام یونین کونسل میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے لئے انتباہی نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ ایسے تمام افراد اور ادارے جنہوں نے سرکاری اراضی کو نجی استعمال میں لاکر عوامی مسائل میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔

وہ اپنے قائم کردہ غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کا ایک ہفتے کے اندر خاتمہ کردیں ورنہ تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کا دائرہ وسیع کرکے تجاوزات و غیر قانونی تعمیرات کا نہ صرف خاتمہ بلکہ مرتکب افراد اور اداروں پر جرمانے بھی عائد کئے جائیں گے ،ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل ٹائون کمال مصطفی نے متعلقہ افسران کے ہمراہ شاہ فیصل ٹائون کی مختلف یونین کونسل میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کا معائنہ کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ علاقائی ترقی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کی راہ میں رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا فوری خاتمہ کیا جائے ،غیر قانونی اقدامات کی مستقل بنیادوں پر روک تھام کے حوالے سے عوامی شعور کو بیدار کیا جائے انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ سرکاری اراضی پر تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے ساتھ شاہراہوں پر قائم غیر قانونی اسٹینڈز کا بھی فوری خاتمہ کیا جائے ،دورے کے دوران ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل ٹائون کمال مصطفی نے سڑکوں اور اندرونی گلیوں کو کشادہ کرنے اور فٹ پاتھوں کی تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی امور کی انجام دہی کی مکمل نگرانی کی جائے اور ترقیاتی منصوبوں کو عوامی معیار کے مطابق بنا یا جائے اس موقع پر انہوں نے تعمیراتی منصوبوں میں استعمال ہونے والے میٹریل کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ کنٹریکٹرز کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں میں میٹریل کا خاص خیال رکھا جائے۔

 

Kamal Mustafa Shah Faisal Town

Kamal Mustafa Shah Faisal Town