کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 5 افراد جاں بحق

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک) فائرنگ اور پرتشدد واقعات نے آج بھی پانچ افراد کی جان لے لی۔ جوہر آباد کے علاقے سے شہر میں اسلحہ سپلائی کرنے والا ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا جبکہ اسکے 7 ساتھی فرار ہو گئے۔

گلستان جوہر میں فائرنگ سے فہیم جاں بحق ہوا۔ نیو کراچی میں دکان پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔ رنچھوڑ لائن کے علاقے سے ایک شخص کی لاش ملی ، کھارادر میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جس کی شناخت نہ ہو سکی۔

دوسری جانب جوہر آباد کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 1 ملزم کو گرفتار جبکہ 7 فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان شہر میں اسلحہ کی ترسیل کرتے ہیں۔ ملزم کے قبضے سے 3 کلاشنکوف، 2 رائفل ، 1 رپیڑ ،2 ہینڈ گرنیڈ سمیت 1 مسروقہ گاڑی اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔ گرفتار ملزم 2009 سے شہر کے مختلف علاقوں میں اسلحہ سپلائی کر رہا ہے۔