شاہ فیصل ٹاون میں مزید متوقع مون سون برسات کے پیش نظر رین ایمرجنسی کا نفاذ

Nishat Zia Qadri

Nishat Zia Qadri

کراچی :رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ مزید متوقع مون سون برسات کے پیش نظر رین ایمرجنسی پلان ترتیب دیا جائے ،سیلابی صورتحال کے پیش نظر عوامی زندگی کو محفوظ بنا نے کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اور کسی بھی ناگہانی صورتحال کے پیش نظر عوامی محفوظ مقام پر منتقلی کے لئے ریلیف کیمپ کے قیام کی ہدایت کی ہے ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران و عملے کو ہدایت کی ہے کہ دوران برسات نکاسی آب کے نظام کو درست بنا نے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جائیں شاہراہوں ،گلیوں خصوصاً نشیبی علاقوں سے برساتی پانی کی نکاسی کو بروقت یقینی بنا ئیں ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورہ کرکے رین ایمرجنسی پلان پر عمل درآمد اور برساتی پانی کی شاہراہوں اور گلیوں سے نکاسی کے حوالے سے جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ دوران برسات برساتی نالوں اور سیوریج لائنوں کی مکمل نگرانی کی جائے برساتی پانی کے ساتھ برساتی نالوں اور سیوریج لائنوں میں جانے والے کچرے اور مٹی کے ڈھیروں کو فوری طور پر ہٹا یا جائے تاکہ نکاسی آب کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے برساتی پانی کی باآسانی نکاسی یقینی بنا ئی جاسکے نشاط ضیاء قادری نے بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ برساتی پانی کی نکاسی کے ساتھ صفائی و ستھرائی کے کاموں کو مزید تیز کرکے بارش کے بعد اور دوران برسات صحت مند ماحول کے حوالے سے درپیش مسائل سے نجات دلا نے کے حوالے سے اقدامات کریں ۔