شباب ملی ضلع گجرات کا ماہانہ اجلاس 16مارچ کو منعقد ہو گا

لالہ موسیٰ :  شباب ملی ضلع گجرات کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت صدر شباب ملی ضلع گجرات راجہ نوید احمد عبداللہ 16مارچ 2012ء بروز جمعتہ المبارک صبح 10بجے اسلامک سنٹر جی ٹی روڈ گجرات منعقد ہو گا اجلاس میں 23مارچ کو یوم پاکستان ریلی جس کا سلوگن محبت پاکستان ہو گا ، کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا شباب ملی کے تمام ذمہ داروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی حاضری کو بروقت یقینی بنائیں ، اجلاس کے بعد امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کا اسلامک سنٹر گجرات میں بھرپور استقبال کیا جائیگا ۔