شدید دھند کے باعث موٹر وے لاہور سے شیخوپورہ تک بند

Heavy Fog

Heavy Fog

ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی بڑھ گئی، شدید دھند کے باعث موٹر وے لاہور سے شیخوپورہ تک بند کر دی گئی۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسم ابر آلود ہے۔ لاہور میں وقفے وقفے سے بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا۔ میدانی علاقوں میں دھند کا سلسلہ پھر شروع ہو گیا۔ لاہورسے شیخوپورہ تک موٹر وے کو شدید دھند کے باعث بند کر دیا گیا جبکہ لاہور ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔

ادھر ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں برف باری کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے ہر طرف سفید چادر بچھ گئی۔ مری میں اب تک چھ انچ جبکہ گلیات میں ایک فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے۔ سکردو اور گردونواح میں تیس گھنٹے سے جاری برف باری کے باعث ملک کے ساتھ زمینی راستہ منقطع ہو گیا۔

لینڈ سلائیڈنگ سے گلگت اسکردو شاہراہ بند ہے۔ خراب موسم کی وجہ سے دوسرے روز بھی پروازیں معطل کرنا پڑیں۔ سرد ہواں نے کراچی میں بھی ٹھنڈ میں اضافہ کر دیا۔ بلوچستان بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔

قلات میں درجہ حرارت منفی 13 اور کوئٹہ میں منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں آج بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔