کراچی : فائرنگ کے واقعات میں 8 افراد قتل کر دیئے گئے

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں ٹارگٹ کلرز پھر بے لگام ہو گئے، مختلف واقعات میں ایک گھنٹے کے دوران 8 شہری قتل کر دیئے گئے، گورنر اور وزیر اعلی سندھ نے ہلاکتوں کانوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔

لسبیلہ کے نزدیک موٹر سائیکل سواروں نے گارڈن کے رہائشی دو بھائیوں اخلاق اور ارشاد کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔ گرومندر کے نزدیک گھات لگائے ملزمان کی فائرنگ سیعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے دو مبلغ اجمل اور ڈرائیور کمال شاہ جاں بحق ہوئے۔

پولیس نے دونوں واقعات کو ایک ہی گروہ کی کارروائی قرار دیا ہے۔ ڈیفنس میں مبینہ طور پر شادی سے انکار کے بعد وقاص نامی نوجوان نے اپنی قریبی عزیزہ مدیحہ کو گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔ اردو بازار کے نزدیک ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جبکہ مواچھ گوٹھ میں بھی فائرنگ کر کے شاہ جہاں نامی شخص کو قتل کیا گیا۔

رات گئے تحریک مجلس تحفظ ختم نبوت کے مبلغ مولانا اجمل اور ان کے ڈرائیور کی نماز جنازہ نمائش چورنگی پر ادا کردی گئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دونوں کی آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں۔