شرپسند عناصر خواتین کو بااختیار نہیں ہونے دینا چاہتے ،وزیراعظم

Raja Pervez Ashraf

Raja Pervez Ashraf

اسلام آباد(جیوڈیسک)وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ شرپسندعناصر خواتین  کو خواندہ اور با اختیار نہیں ہونے دینا چاہتے۔

وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے اسلام آباد میں انسانی حقوق کے عالمی دن پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ مسلسل لڑ رہے ہیں ۔ اسی جنگ میں محترمہ بے نظیربھٹوجیسی لیڈرکوکھویا۔انہوں نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی پرحملے نے پوری قوم کوشرمندہ کر دیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ شرپسند عناصرخواتین کو بااختیاراورخواندہ نہیں ہونے دینا چاہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین میں انسانی حقوق سے متعلق تمام قوانین موجود ہیں جن پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔تقریب میں سکول کے بچوں نے ٹیبلو بھی پیش کیا۔

وزیر اعظم نے انسانی حقوق کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے۔