بچوں کو تعلیم دے کر دہشت گردوں کو شکست دینگے : صدر زرداری

Asif Ali Zardari Speech

Asif Ali Zardari Speech

پیرس (جیوڈیسک)صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان نے جمہوریت کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔جمہوریت کے ذریعے ہی امن قائم کیا جاسکتا ہے۔آئندہ انتخابات کو صاف اور شفاف بنائیں گے۔

ملالہ پر تعلیم دشمن قوتوں نے حملہ کیا تھا۔تعلیم کو فروغ دینے والے ممالک ہی ترقی کرتے ہیں۔ملالہ اظہار یکجتی کانفرنس سے خطاب کے دوران انھوں نے کہا کہ پاکستان کی بیٹی ملالہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،کانفرنس کے انعقاد پر یونیسکو کے مشکور ہیں،کانفرنس میں شرکت پر فرانسیسی وزیر اعظم کے مشکور ہیں ۔تعلیم کے فروغ کے لیے قوانین دو سال قبل بنائے گئے تھے۔

انھوںنے کہا کہ بچوںکو تعلیم دے کر دہشت گردوں کو شکست دیں گے .انتہا پسند ترقی کے راستے میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ہمارا ویژن جمہوریت اور ترقی پسند پاکستان ہے اسلام امن کا درس دیتا ہے۔ملالہ روشن اور ترقی پسند پاکستان کی عکاس ہے۔