شعیب ملک نے ناقدین کو شاندار کارکردگی سے جواب دیا، ثانیہ

sania shoaib

sania shoaib

بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سیالکوٹ اسٹالینز کی فتح اور سابق کپتان کی شاندار کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ثانیہ مرزا نے ٹوئیٹر پیغام میں تحریر کیاہے کہ سیالکوٹ اسٹالینز ساتویں بار پاکستان کی ٹوئنٹی ٹوئنٹی چیمپئن بنی ہے۔ٹیم نے چھ فتوحات شعیب کی قیادت میں حاصل کی ہیں۔بیالیس میچز میں سینتیس کامیابیاں ملک کی بے مثال کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

عمدہ قیادت اور ذاتی پرفارمنس کے ذریعے شعیب ملک نے ناقدین کو بھرپور جواب دیاہے۔وہ دوبارہ پاکستان ٹیم کیلئے بھی ضرور کھیلیں گے اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے۔