کولمبو ٹیسٹ: سری لنکا کے انگلینڈ کیخلاف چھ وکٹ پر238 رنز

cricket

cricket

کولمبو: (جیو ڈیسک) سری لنکا نے انگلینڈ کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر کپتان مہیلا جے وردھنے کی شاندار سنچری کی بدولت دو سو اڑتیس رنز بنا لئے ہیں اور اسکے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

کولمبو میں سیریز کے آخری میچ میں سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کے ابتدائی تین کھلاڑی جلد آؤٹ ہو گئے تھے جسکے بعد چوتھی وکٹ پر کپتان مہیلا جے وردھنے اور سمارا ویرہ نے ایک سو چودہ رنز کی شراکت قائم کی۔

سمارا ویرہ چون اور کپتان مہیلا جے وردھنے ایک سو پانچ رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اینجلو میتھیوس اکتالیس اور سورج رندیو پانچ رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔