چوتھی مرتبہ اولمپک گولڈ میڈل جیتنا چاہتی ہوں، وینس ولیمز

venus williams

venus williams

امریکہ : (جیو ڈیسک)سابق عالمی نمبر ایک امریکی کھلاڑی وینس ولیمز کو اولمپکس سوینئیر جمع کرنے کا شوق ہے اور وہ لندن اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے کی خواہشمند ہیں۔وینس ولیمز کا کہنا ہے کہ انھوں نے اولمپکس دو ہزار سے لے کر بیجنگ اولمپکس تک کے سوینئیر اور اولمپک پنز جمع کر رکھے ہیں۔ تین مرتبہ کی اولمپیئن چوتھی مرتبہ گولڈ میڈل جیتنے کیلئے پرعزم دکھائی دیتی ہیں۔ وینس ولیمز نے صحتیابی کے بعد میامی اوپن ٹینس میں حصہ لیکر رواں سال انٹرنیشنل سرکٹ میں کم بیک کیا ہے۔

رینکنگ میں وینس ولیمز ستاسی ویں پوزیشن پر ہیں۔ وینس ولیمز کا کہنا ہے کہ وہ لندن اولمپکس میں حصہ لیکر سنگلز اور ڈبلز ایونٹ میں اپنی بہن سرینا ولیمز کے ساتھ میڈل جیتنا چاہتی ہیں۔ جس کیلئے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن میں رینکنگ بہتر بنانے ضروری ہوگا۔