شمالی وزیرستان: امریکی طیاروں کا حملہ،10 افراد جاں بحق

Drone

Drone

شمالی وزیرستان : (جیو ڈیسک) شوال میں امریکی جاسوس طیاروں کا حملہ، دس افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہو گئے۔

سرحدی علاقہ شوال کے گاں درئی نشتر میں آج علی الصبح امریکی جاسوس طیاروں نے ایک مکان پر دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں دس افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ تاحال 5 امریکی جاسوس طیارے فضا میں موجود ہیں جس کے باعث علاقے میں خوف ہراس پایا جاتا ہے۔