شمالی وزیرستان میں ایک اور امریکی ڈرون حملہ ، 4 افراد جاں بحق

US Drones

US Drones

شمالی وزیر ستان (جیوڈیسک) شمالی وزیر ستان میں امریکی ڈرون حملے جاری ہیں اور آج بھی علی الصبح ہونے والے حملے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔زرائع کے مطابق امریکی جاسوس طیاروں نے دتہ خیل کے علاقے میں ایک گاڑی پر 2 داغے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ۔لنڈ محمد خیل میں بھی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

امریکی جاسوس طیاروں کی علاقے میں پروازیں جاری ہیں اور شہری جائے وقوعہ پر جانے سے خوفزدہ ہیں کہ کہیں امدادی کارروائیوں کے دوران بھی ڈرون حملہ نہ ہوجائے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی طرف سے ہر ڈرون حملے کے بعد احتجاج کیا جاتا ہے لیکن امریکا نے پھربھی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آج کے حملے کی اہمیت یوں بھی بڑھ جاتی ہے کہ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر واشنگٹن میں موجود ہیں اور امریکی حکام سے ڈرون حملے روکنے کے لیے مذاکرات کر رہی ہیں.