سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں گے۔ راجہ پرویز اشرف

raja pervez ashraf

raja pervez ashraf

روجھان مزاری(جیوڈیسک)وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 4،4لاکھ روپے او ر خوراک کی فراہمی کیلئے10 کروڑ روپے فراہم کرنے کا اعلان کرتے کہا کہ حکومت سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مد د کیلئے پر عزم ہے۔

روجھان مزاری میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع راجن پور میں بھاری نقصان پر انتہائی افسوس ہوا۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے پوری ہمدردی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام نے حوصلے سے سیلاب جیسی صورتحال کا سامنا کیا۔امدادی سرگرمیاں دومراحل میں مکمل کی جائیںگی۔فوری طور پر خوراک اور خیموں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ وفاقی حکومت متاثرین کو تمام ضروری ادویات فراہم کریگی۔

مصیبت میں پھنسے ہرفردکی مدد پیپلزپارٹی کا منشور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوہ سلیمان سے آنے والی رود کوہیوں سے مستقل سے بچاؤ کا مستقل حل نکالنا ہوگا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ رودکوہیوں سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی تیار کریں۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بچائو بند کومزید چار فٹ بلند کیا جائیگا قبل ازیں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی ۔ اس دوران انہیں بتایا گیا کہ راجن پور میں سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں 20ہزار گھر منہدم اور 6لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ 2لاکھ 12ہزار ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں۔

بریفنگ میں بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اس دوران بتایا گیاکہ تین ہزار ریلیف کیمپ متاثرین کوامدا د فراہم کررہے ہیں متاثرین کو خوارک ،ادویات اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جارہاہے ۔ وزیراعظم نے متاثرہ علاقوں میںامدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔اس موقع پر انہوں نے متاثرین میں امدادی سامان بھی تقسیم کیا۔