شمالی وزیرستان میں ایک اور امریکی ڈرون حملہ ، 3 افراد جاں بحق

Drone attack

Drone attack

شمالی وزیر ستان (جیوڈیسک) شمالی وزیر ستان میں امریکی ڈرون حملے جاری ہیں اور آج بھی علی الصبح ہونے والے حملے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔میڈیا کے مطابق امریکی جاسوس طیاروں نے دتہ خیل کے علاقے میں ایک گاڑی پر 2 داغے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔لنڈ محمد خیل میں بھی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔

جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ امریکی جاسوس طیاروں کی علاقے میں پروازیں جاری ہیں اور جائے وقوعہ پر جانے سے خوفزدہ ہیں کہ کہیں امدادی کارروائیوں کے دوران بھی ڈرون حملہ نہ ہو جائے۔