شمالی وزیرستان : گولے پھٹنے سے دوبچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

Waziristan

Waziristan

شمالی وزیرستان : (جیو ڈیسک)شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاقے میرانشاہ بازار میں بارودی گولے پھٹنے سے دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق اور پندرہ افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دکانوں میں رکھے دو گولے اچانک دھماکے سے پھٹ گئے۔ جس سے متعدد قریبی دکانیں تباہ ہوگئیں۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو میرانشاہ سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب میرانشاہ میں گذشتہ روز صبح ساڑھے پانچ بجے سے سیکورٹی فورسز نے کرفیو نافذ کر رکھا تھا۔

دوسرے روز دوپہر ایک بجے سے کرفیو اٹھالیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد شام پانچ بجے سے دوبارہ غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔